بیٹن روج 19 اگست : امریکہ کے لوسیانا صوبے میں آئے غیر متوقع سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہو گئی ہے جبکہ تقریبا تیس ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ نکالا گیا ہے۔
style="text-align: right;">
لوسیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈس نے آج کہا کہ سیلاب سے چالیس ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جنوبی لوسیانا کے کچھ علاقوں میں پانی کم ہوا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں پانی بڑھ رہا ہے